عمرہ ویزہ کی معیاد 2ہفتے ہے ، زائرین کی تعداد کم کرنے کا کوئی امکان نہیں ،سعودی وزیر حج

جمعرات 1 جنوری 2015 15:44

عمرہ ویزہ کی معیاد 2ہفتے ہے ، زائرین کی تعداد کم کرنے کا کوئی امکان نہیں ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سعودی وزیر حج ڈاکٹربندر بن محمد الحجازنے واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزہ کی میعاد دو ہفتے ہے جس میں توسیع نہیں کی جا سکتی ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جاری توسیعی منصوبوں کے پیش نظر عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی کئے جانے کا کوئی امکان نہیں تاہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں شہروں میں زائرین کی تعداد بیک وقت پانچ لاکھ سے زیادہ نہیں ہونے دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

سوا ماہ قبل 23نومبر2014ء کو عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک پانچ لاکھ افراد دوسرے ملکوں سے عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں پہنچے ہیں جن میں سے ایک لاکھ ستر ہزار واپس بھی جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حج کیلئے بیرونی ملکوں سے آنیوالے عازمین کی تعداد کا کوٹہ تو متعین ہے تاہم ان ملکوں سے عمرہ کیلئے آنے والوں کی کوئی تعداد مخصوص نہیں ۔ عمرہ سیزن رمضان کے آخر یعنی وسط جولائی2015ء تک جاری رہیگا ۔ دریں اثناء مدینہ منورہ کے ذرائع کے مطابق مسجد نبویکے توسیعی منصوبے کے سلسلے میں اس کے قرب و جوار میں واقع 26ہوٹل مسمار کر دیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :