پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنا مشن، عوام مطمئن رہیں، قیادت جاگ رہی ہے: وزیراعظم

جمعرات 1 جنوری 2015 17:27

پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنا مشن، عوام مطمئن رہیں، قیادت جاگ رہی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنا میرا مشن ہے، چاہتے ہیں کہ عوام بے خوف و خطر اور پرسکون زندگی گزار سکیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس آئی اورسیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ روز شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے 2 جوانوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے سرتاج عزیز کو بھارت کے ساتھ معاملات اٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم، سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام مطمئن رہیں، آپ کی قیادت جاگ رہی ہے اور پاکستان کو محفوظ بنانے کی جدوجہد میں سرگرم عمل ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :