دہشتگردی کا خاتمہ میرا مشن ہے دہشتگردوں کو ملک کے کونے کونے سے ڈھونڈا جارہا ہے ، کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، وزیر اعظم ،دہشتگردی کیخلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے، جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ،دہشتگردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے شکست دیکر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی ، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردیگا ،اجلا س سے خطاب ،مشیر خارجہ سرتاج عزیزکوبھارتی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکاروں کامعاملہ اٹھانے کی ہدایت
جمعرات 1 جنوری 2015 18:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ میرا مشن ہے دہشتگردوں کو پاکستان کے کونے کونے سے ڈھونڈا جارہا ہے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی دہشتگردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا دہشتگردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے شکست دیکر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردیگا۔
جمعرات کو وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران آرمی چیف نے شرکا کو کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس کے دور ان بتایا گیا کہ دہشتگردوں کیخلاف خیبرایجنسی میں بھی کارروائی جاری ہے آپریشن کے دوران کئی اہم دہشتگردمارے گئے آپریشن ضرب عضب کے دوران کئی علاقے کلیئرکرالیے اجلاس کے دور ان وفاق اورصوبوں کے درمیان جدیدخطوط پرمکینزم کی تیاری کاکام شروع کردیانیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹاکوفوری طورپرفعال کرنے کے اقدامات شروع کردئیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جنگ، دہشت گردی، نفرت اور خوف کے خلاف ہے، دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت دہشت گردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے اسے شکست دے کر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی، دہشت گردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے، اس جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، ہم اس جنگ کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک لے جائیں گے،ہم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردے گا، درست وقت پر موثر اقدامات کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے اور عسکری اورانٹیلی جنس پہلووٴں سے کارروائی کی جائیگی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔ سفارتی، عسکری اور انٹیلی جنس تمام پہلووٴں سے کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے خوف ہوکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کے لئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔ اسی لئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے باقاعدگی سے اجلاس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان آف ایکشن سخت گیر دہشتگرد اہداف کی نشاندہی کریگا عوام کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ ہم نہ صرف دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے بلکہ آئندہ کے لئے اس کا راستہ بھی روکیں گے۔ آنیوالے دنوں اور سالوں میں اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن مدد دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردوں کو پاکستان کے کونے کونے سے ڈھونڈا جارہا ہے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ میرا مشن ہے عوام کوسکون کی زندگی دیں گے،وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کومحفوظ بنانیکی جدوجہدمیں سرگرم عمل ہیں عوام اطمینان رکھیں،آپ کی قیادت جاگ رہی ہے،وزیر اعظم نے اجلاس کے دور ان مشیر خارجہ سرتاج عزیزکوبھارتی فائرنگ سے شہیدرینجرزاہلکاروں کامعاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.