افغان سکیورٹی فورسز اب طالبان سے ملکی دفاع کیلئے نبرد آزما ہوجائیں ، اشرف غنی ،

اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد قوم مبارکباد کی مستحق ہے ، پریس کانفرنس

جمعرات 1 جنوری 2015 18:51

افغان سکیورٹی فورسز اب طالبان سے ملکی دفاع کیلئے نبرد آزما ہوجائیں ..

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) افغان صدر اشرف غنی نے ملکی مسلح افواج اور پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان سے ملک کا بھرپور دفاع کریں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی محل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ قوم آج مبارکباد کی مستحق ہے کہ ہماری مسلح افواج اب ملکی سالمیت کے دفاع میں کامیاب ہوگئی ہیں اور اب مکمل سکیورٹی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیرہ سالوں سے خطے اور عالمی برادری کے مسائل کے باعث یہ سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری بنی ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری مسلح افواج طالبان جنگجوؤں سے اپنے ملک کو مکمل طورپر محفوظ رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :