نٹینگولر کپ میں ایک کھلاڑی کو نہ کھلانے پر دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں ، باسط علی کا الزام

جمعرات 1 جنوری 2015 20:49

نٹینگولر کپ میں ایک کھلاڑی کو نہ کھلانے پر دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)قومی جونیئر ٹیم کے سلیکٹر باسط علی نے الزام عائد کیا ہے کہ پینٹینگولر کپ میں ایک کھلاڑی کو نہ کھلانے پر دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے الزام عائد کیا کہ چند دنوں سے انہیں کسی نامعلوم نمبر سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں زاہد محمود کو شامل کیوں نہیں کیا ۔نجی ٹی وی س گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت کے طور پر میسجز موجود ہیں ، وہ اس بارے میں پی سی بی کو آگاہ کر چکے ہیں ۔ تاہم انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار دادو کرکٹ ایسوسی ایشن کے پرویز چانڈیو ہوں گے ، باسط علی نے سندھ حکام سے سیکورٹی کا مطالبہ بھی کر دیا