عصمت اللہ جونیجو دھرنا میں اس وقت منظر عام پر آئے جب کوئی بھی افسر چارج سنبھالنے کو تیا رنہ تھا ، ساڑھے چار ماہ ایس ایس پی آپریشن رہنے والے واحد پولیس افسر ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کیخلاف کرپشن ،رشوت اور بے جا تنگ کرنے کے مطالبہ پر ہر تھانہ کے باہر اپنے موبائل نمبر کیساتھ پینافلیکس لگائے

جمعرات 1 جنوری 2015 22:23

عصمت اللہ جونیجو دھرنا میں اس وقت منظر عام پر آئے جب کوئی بھی افسر چارج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) نو ملزمان کی رہائی کا سبب بنے والے سابق ایس ایس آپریشن عصمت اللہ جونیجو پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک میں دھرنا میں اس وقت منظر عام پر آئے جب کوئی بھی افسر چارج سنبھالنے کو تیا رنہ تھا ،ساڑھے چار ماہ ایس ایس پی آپریشن رہنے والے عصمت اللہ جونیجو واحد پولیس افسر ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کرپشن ،رشوت اور بے جا تنگ کرنے کے مطالبہ پر ہر تھانہ کے باہر اپنے موبائل نمبر کے ساتھ پینافلیکس لگائے۔

آن لائن کے مطابق نو ملزمان کی رہائی کا سبب بنے والے سابق ایس ایس آپریشن عصمت اللہ جونیجو پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک میں دھرنا میں اس وقت منظر عام پر آئے جب سابق ایس ایس پی آپریشن محمد علی نیکوکار کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن کے تحریری احکامات طلب کرنے پر وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایس آپریشن عصمت اللہ جونیجو کو پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہسپتال بھی داخل رہے ۔

سخت اعصاب کے مالک عصمت اللہ جونیجو دبنگ خان کے نام سے مشہور ہوئے اور ایس ایس پی آپریشن کا اضافی چارج سمبھالتے ہی رات گئے تک داخلی اورخارجی ناکوں پر پولیس اہلکاروں کو اچانک چیک کرنا غیر حاضری پر نوٹس اور آئے روز کی انکوائری کے باعث پولیس اہلکار سخت پریشانی کا شکار رہتے تھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے دھرنا کے مشکل وقت میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کا چارج سبھالنے والے عصمت اللہ جونیجو ا س وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے جب کوئی بھی افسر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کے ڈر سے چارج سبھالنے کو تیا رنہیں تھا ۔

عصمت اللہ جونیجوامریکہ سے تعلیم یافتہ اور ایماندار شخصیت کے مالک ہیں ۔ ساڑھے چار ماہ ایس ایس پی آپریشن رہنے والے عصمت اللہ جونیجو واحد پولیس افسر ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کرپشن ،رشوت اور بے جا تنگ کرنے کے مطالبہ پر ہر تھانہ کے باہر اپنے موبائل نمبر کے ساتھ پینافلیکس لگائے اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں میں مقبولیت حاصل کی .