آل پاریٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری ، شیخ رشید پھر نظر انداز

جمعرات 1 جنوری 2015 23:13

آل پاریٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری ، شیخ رشید پھر نظر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت کل ہو نے والی کل جماعتی کانفرنس کیلئے دعوت نامی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامے تمام صوبوں کے وزراءاعلی ،تمام وفاقی وزراءسمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھجوا دیے گئے ہیں جن میں ، سابق صدر آصف علی زرداری ، عمران خان ، چوہدری شجاعت حسین ، سراج الحق ، مولانا فضل الرحمان ، اعتزاز احسن ،غلا م بلور ، افرسیاب خٹک ،خالد مقبول صدیقی،بابر غوری ، فاروق ستار ، مظفر حسین شاہ،عباس آفریدی،نعیم الحق،حاصل بزنجوشامل ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے شیخ رشید کو دعوت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ اس کل جماعتی کانفرنس کے دوران آئین میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے تر میم کیلئے پارلیمانی لیڈران کو اعتماد میں لیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :