چین کی جانب سے پاکستان کو نئے سال میں بڑا تحفہ ملنے کا امکان

جمعرات 1 جنوری 2015 23:13

چین کی جانب سے پاکستان کو نئے سال میں بڑا تحفہ ملنے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) پاکستان کو پرانے دوست چین سے نئے سال میں بڑاتحفہ ملنے کاامکان ہے۔ اس سال تین ذی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل ہوں گے، ا س سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائےگی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کے ذی ٹین نامی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

اینٹی ٹینک جنگی ہیلی کاپٹر ذی ٹین ریڈار میں آئے بغیر دشمن کے علاقے میں تین سے چار کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذی ٹین فضا سے فضا میں اور فضا سے زمین میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی چین سے چند ذی نائن ہیلی کاپٹر خرید چکا ہے۔ ذی ٹین کے پاک آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھ جائےگی۔ اس سے قبل پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں بڑے پیمانے پر جنگی ہیلی کاپٹرز کوبرا کا نہایت موثر استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنےمیں دلچسپی رکھتاہے ۔

متعلقہ عنوان :