وزیر اعظم کی نا گزیر مصروفیات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار

جمعرات 1 جنوری 2015 23:18

وزیر اعظم کی نا گزیر مصروفیات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نا گزیر مصروفیات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ،چار جنوری کو ہونے والی ملاقات اب چار فروری کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی چار جنوری کو ملاقات طے تھی جو وزیر اعظم کی نا گزیر وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔ یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات دوسری مرتبہ التواء کا شکار ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :