ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بلیک 30 جنوری کو امریکہ بھر میں ریلیز کی جائیگی

جمعرات 1 جنوری 2015 11:31

ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بلیک 30 جنوری کو امریکہ بھر میں ریلیز ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بلیک 30 جنوری کو امریکہ بھر میں ریلیز کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق بلیک سی نیویارک اور لاس اینجلس میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں فلم بلیک سی کی خصوص سکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ فلم کی کہانی آبدوزمیں سوار چند افراد پرمبنی ہے جو سمندر میں غرق ہونیوالے سونے کی تلاش میں نکلتے ہیں اور پھر سونا ملنے پر زیادہ سے زیادہ حصے لینے کیلئے ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں،ایڈونچر سے بھرپور فلم 30 جنوری کو پورے امریکہ میں ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :