فوری طور پر کسی فارمیٹ سے ریٹائر منٹ کا رادہ نہیں ،عمر گل

جمعہ 2 جنوری 2015 11:33

فوری طور پر کسی فارمیٹ سے ریٹائر منٹ کا رادہ نہیں ،عمر گل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے فٹ ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ فوری طور پر کسی فارمیٹ سے ریٹائر منٹ کا رادہ نہیں رکھتے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ انجری کے بعد فٹ ہوگیا ہوں کراچی میں جاری ٹور نا منٹ میں یارکربھی کرائی اور باؤنسر بھی ٹھیک انداز میں کئے۔ فٹنس ثابت کردی اب یہ سلیکشن کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کو کرنا ہے۔

خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کروں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابوظبی کے ون ڈے میں جو انجری ہوئی تھی اس کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محدود اوورز کے میچز میں مار پڑی لیکن بولنگ اچھی کر رہا تھامجھے خود بھی اس بات کا احساس ہے کہ2013 کے بعد کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ وکٹیں حاصل کروں تو خوشی ہوتی ہے۔ عمر گل نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقا اور سری لنکا فیورٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیر یئر کی بد ترین شکست 2011کا موہالی سیمی فائنل تھا۔ ہمیں وہ میچ جیتنا چاہیے تھا لیکن اس بار تاریخ بدل کر بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :