پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، دفاعی چیمپئن کے آر ایل کا مقابلہ افغان کلب چمن سے(کل) ہوگا

جمعہ 2 جنوری 2015 12:23

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، دفاعی چیمپئن کے آر ایل کا مقابلہ افغان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) ملک میں جاری11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹر اور افغان کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان میچ(کل) ہفتہ کو کے پی ٹی سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔لیگ 10 جنوری تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :