نیپال کی حکومت نے ماوٴنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کے خواہشمند افراد سے لی جانے والی فیس میں کمی کر دی ،

دنیا کا بلند ترین پہاڑ سر کرنے کے خواہشمند افراد کو سابقہ فیس کا نصف سے بھی کم ادا کرنا ہوگا ۔ رپورٹ ، اقدام کا مقصد ملک میں کوہ پیمائی کو فروغ دینا ہے ۔ وزیر سیاحت

جمعہ 2 جنوری 2015 12:32

نیپال کی حکومت نے ماوٴنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کے خواہشمند افراد سے لی جانے ..

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) نیپال کی حکومت نے ماوٴنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کے خواہشمند افراد سے لی جانے والی فیس میں کمی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی حکومت کی جانب سے یہ اعلان نئے سال کے آغاز پر کیا گیا ہے۔دنیا کا بلند ترین پہاڑ سر کرنے کے خواہشمند افراد کو اب سابقہ فیس کا نصف سے بھی کم ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ماضی میں نیپال آنے والے غیر ملکی کوہ پیما حکام کو 25 ہزار ڈالر بطور فیس ادا کرتے تھے تاہم اب یہ رقم کم کر کے 11 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔

نیپالی حکام نے ماوٴنٹ ایورسٹ کے علاوہ دیگر پہاڑوں پر چڑھنے کی فیس بھی کم کی ہے۔نیپال کے محکمہ سیاحت کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں کوہ پیمائی کو فروغ دینا ہے تاہم فیصلے سے کچھ کوہ پیما خوش نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایورسٹ پر چڑھنے والے افراد کی تعداد پہلے ہی زیادہ ہے اور فیس میں کمی سے اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جو ماحول کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔