شہرہ آفاق فٹبالر سٹیون جیرا ڈ کا رواں سیزن کے اختتام پر لیور پول چھوڑنے کا اعلان

جمعہ 2 جنوری 2015 14:31

شہرہ آفاق فٹبالر سٹیون جیرا ڈ کا رواں سیزن کے اختتام پر لیور پول چھوڑنے ..

لیور پول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2۔جنوری 2015ء )برطانوی فٹ بال کلب لیور پول کے شہرہ آفاق کھلاڑی سٹیون جیراڈ نے رواں سیزن کے آخر میں کلب چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں جیراڈ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا اور وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس فیصلے کو کرنے میں ان کی بھرپور مدد کی ۔ 34سالہ سٹیون جیراڈ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1998ء میں اسی کلب سے کیا تھا اور وہ گزشتہ 17سال سے اس کلب سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے لیور پول کی طرف سے 494میچز میں 116گولز سکور کر رکھے ہیں جب کہ کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے چیمپئز لیگ (2004-05) ،یوئیفا کپ(2000-01) اور دو مرتبہ ایف اے کپ(2000-01،2005-06) اپنے نام کر رکھا ہے ۔