ہٹلر کے ہم شکل کی یورپ میں موجیں لگ گئیں،فین کے ساتھ تصویر بنوانے پر 100 ڈالر طلب کرنے لگا

جمعہ 2 جنوری 2015 14:55

ہٹلر کے ہم شکل کی یورپ میں موجیں لگ گئیں،فین کے ساتھ تصویر بنوانے پر ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) عالمی مشاہیر کی ظاہری شکل و صورت سے مشابہت بعض لوگوں کے لیے پریشانی کا موجب بنتی جبکہ بعض اسے گم نامی سے شہرت کے حصول کے ساتھ دولت بٹورنے کا بھی ذریعے بنا لیتے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جرمنی کے مطلق العنان فوجی آمر ایڈولف ہٹلر کے ایک ہم شکل کی ان دنوں یورپی ملکوں میں موجیں لگی ہوئی ہیں۔

یورپی شہری بھی ہٹلر کے ہم شکل سے ملاقات اور اس کے ساتھ یادگاری تصاویر بنانے کے مشتاق دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب ہٹلر کے ہم شکل بیزاری ایمین ڈیگنوفیسی نامی یوگوسلاویئن شہر نے عوامی شوق کو دیکھتے ہوئے اپنی مول بڑھا دیا ہے اور اب وہ یادگاری فوٹو بنانے پر بھی ایک سو ڈالر کا تقاضا کرنے لگا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہٹلر کا ہم شکل مسٹر ڈیگنوفیسی کا تعلق یوگوسلاویہ کے سابق قصبے بکوسوفو سے ہے۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل جب اسے یہ اندازہ ہوا کہ اس کی نین نقش ہٹلر سے ملتے ہیں تو اس نے گائوں کی گمنام زندگی ترک کی اور شہروں میں شہرت کے حصول کے لیے نکل کھڑا ہوا۔جہاں ہٹلر سے واقف لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اسے دنوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ڈمی ہٹلر کے ناز نخرے اب اتنے بڑھ چکے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ یادگاری تصویر بنانے بھی ایک سو ڈالر کا مطالبہ کرتا ہے۔

’نئے ہٹلر‘ کو لوگ جوق در جوق پسند کرنے لگے ہیں اور اب کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی جانب سے بھی یادگاری فوٹو بنوانے پر ایک سو ڈالر مانگے جا رہے ہیں۔ ڈیگنوفیسی کا کہنا ہے کہ میں کوسوو میں جہاں بھی گیا لوگ مجھے ایڈولف ہٹلر کے متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انچاس سالہ ڈیگنوفیسی کی پانچ بیٹیاں ہیں تاہم کوئی نرینہ اولاد نہیں۔

اس نے ان تمام کو "ہٹلر کی بیٹیاں" مشہور کر رکھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہٹلر کے بارے میں لوگ جو مرضی کہیں مگر مجھے اس کے ہم شکل ہونے پر فخر ہے۔ میرے نزدیک ہٹلر ایک ہیرو تھا کیونکہ اس نے ہمارے دشمن سربوں کے خلاف جنگ لڑی تھی۔برطانوی جریدے کے مطابق ڈیگنوفیسی خود بھی ایک جنگجو ہے اور اس نے 1998ء میں جرمنی کو چھوڑ کر کوسوو کا سفر اس لیے کیا تاکہ وہ سربیا کے خلاف البانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ میں حصہ لے سکے۔ موجودہ برطانوی قانون کے تحت دانستہ طور پر ہٹلر کی مشابہت اختیار کرنا یا اس جیسا طرز لباس اختیار کرنا ایک قابل دست اندازی پولیش جرم ہے اور ایسا کرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :