خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی مساجد میں 226 افغان آئمہ ،اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 2 جنوری 2015 15:26

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی مساجد میں 226 افغان آئمہ ،اساتذہ کو ہٹانے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی مساجد اور مدارس میں فرائض انجام دینے والے 226 افغان آئمہ اور اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق افغان آئمہ اور اساتذہ کو ہٹانے کے لیے آئی جی پولیس اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، مراسلہ کے مطابق افغان آئمہ اور اساتذہ کی جگہ پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس سے متعلق تجاویز بھی وفاقی حکومت کو بھیجوا دی ہے ،آئندہ چند روز میں افغان اساتذ ہ کے خلاف کاروائی شروع کرنے کافیصلہ بھی کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :