گورنر گلگت بلتستان کرم علی شاہ پر بم حملے کی کو شش نا کام بنا دی گئی ،

پولیس نے نو کلو وزنی بم جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا کوناکارہ بنا دیا

جمعہ 2 جنوری 2015 16:11

گورنر گلگت بلتستان کرم علی شاہ پر بم حملے کی کو شش نا کام بنا دی گئی ..

غذر( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء ) گورنر گلگت بلتستان کرم علی شاہ پر بم حملے کی کو شش نا کام بنا دی گئی ،پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نو کلو وزنی بم جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا کوناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز گورنر گلگت بلتستان کرم علی شاہ پرنماز جمعہ کے بعد اپنے آبائی گاؤں سلپی جارہے تھے لیکن کرم علی شاہ کا قافلہ گزرنے سے قبل پولیس کو اطلاع دی گئی کے غذر میں سلپی کے قریب کرم علی شاہ کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے بم رکھا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نو کلو وزنی بم جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا کوناکارہ بنا دیا

متعلقہ عنوان :