چیئرمین سینٹ نے رولز کی خلاف ورزی پرعابد شیر علی کو جھاڑ پلا دی

جمعہ 2 جنوری 2015 16:22

چیئرمین سینٹ نے رولز کی خلاف ورزی پرعابد شیر علی کو جھاڑ پلا دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء)چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو رولز کی خلاف ورزی پر جھاڑ پلا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین سینٹ اجلاس کی صدارت کررہے تھے تو سنیٹر کامل علی آغا توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث کررہے تھے اس دوران عابد شیر علی مسلسل محو گفتگو تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ رولز کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔عابد شیر علی نے وضاحت میں بات کرنا چاہی تو نیئر بخاری نے کہا کہ ایک گھنٹے سے یہ تماشا دیکھ رہا ہوں اب رولز کی خلاف ورزی نہ کریں جس پر عابد شیر علی نے خاموشی اختیار کر لی