بگ بیش ،ہوبارٹ ہریکینز 6وکٹوں سے کامیاب

جمعہ 2 جنوری 2015 16:24

بگ بیش ،ہوبارٹ ہریکینز 6وکٹوں سے کامیاب

ہوبارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2۔جنوری 2015ء ) بگ بیش میں ہوبارٹ ہریکینز نے برسبین ہیٹ کو 6وکٹوں سے مات دے دی ۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے ٹاس جیت کر برسبین ہیٹ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔برسبین ہیٹ نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 208رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

برسبین کی جانب سے جمی پیئر سن 57اور پیٹر فوریسٹ 62رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

ہوبارٹ کی جانب سے کیمرون بوئیس نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ہوبارٹ ہریکینز نے 209رنز کا ہدف محض 19اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ اوپنر بین ڈنک67 اور ٹم پین 55رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ برسبین ہیٹ کی جانب سے جیسن فلوریس نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔ٹم پین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرا ر دیا گیا ۔