کبھی سوچا نہیں تھا کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے متبادل کی ضرورت پڑے گی، مشتاق احمد

جمعہ 2 جنوری 2015 16:29

کبھی سوچا نہیں تھا کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے متبادل کی ضرورت پڑے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہے کبھی سوچا نہیں تھا کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے متبادل کی ضرورت پڑے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ کے متبادل ہونے چاہیے یا نہیں۔ پاکستان میں اسپنرز کی ذمہ داری مشتاق احمد کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

جن کے مطابق دونوں کی موجودگی میں کھبی متبادل اسپنرز بارے سوچا نہیں تھا۔

اس لئے اب ورلڈ کپ کے لیئے کوئی بھی آف اسپنر نظر میں نہیں ہے۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے دیکھیں کہ انہیں ٹیم کے ساتھ ابھی صرف چار ماہ ہوئے ہیں۔ مشتاق احمد کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں پر کام ہو رہا ہے۔ جس سے بہت سے کرکٹرز قومی ٹیم کو مل سکتے ہیں۔