ٹنڈوالہ یار،پولیس کی کارروائی ، لاکھوں مالیت کی چرس برآمد،تین گرفتار

جمعہ 2 جنوری 2015 20:19

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار جاوید احمد بلوچ کی ہدا یت پر چمبڑ پولیس کی کا روائی سوزوکی کار سے ایک من سے زائد لاکھو ں روپے ما لیت کی چر س بر آمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا پولیس نے جرائم پیشہ اور غیر تا رکین وطن کے خلاف کر یک ڈاؤن کر کے 9 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضوں سے اسلحہ چھینی گئی سو زو کی گاڑی برآمد کر لی .تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار جا وید احمد بلوچ نے اپنے دفتر میں پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ ڈی ایس پی چمبڑ لیاقت درس اور ایس ایچ او چمبڑ ریا ض احمد سو مرو نے پو لیس کی بھا ری نفری کے ہمراہ ایک خفیہ اطلا ع پر ٹنڈوالہیار سے چمبڑ روڑ کے مقا م پر نجی ٹیو ب ویل پر ناکہ بندی کر کے سو ز کی کا ر میں میں سوار تین افراد علی عا مر ، علی نواز ، اور سہیل احمد کو گرفتار کر کے کار سے 42 کلو چر س جس کی ما رکیٹ میں ما لیت42 لا کھ روپے بتا ئی جا تی ہے بر آمد کر لی انہوں نے مز ید بتا یا کہ چمبڑ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 افراد اعجاز علی سو لنگی ، شعمیر مری ، جبکہ سنجر چانگ پولیس نے مقا بلے کے بعد محمد زاہد ڈنو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی سو زوکی کار بر آمد کر لیایس ایس پی ٹنڈوالہ یار کی ہنگا می پر یس کا نفرنس میں کا روائیوں میں حصہ لینے والے پولیس افسران ، اہلکاروں کو انعا ما ت دیئے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار جا وید بلوج کی ہدا یت پر پولیس نے جرائم پیشہ ، منشیات فروشوں اور غیر تا رکین وطن کے خلاف کر یک ڈاؤن شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ امن و اما ن کی بہتری اور عوام کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدا مات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کی مسلسل کا روائیوں کے با عث ٹنڈوالہ یار میں جرائم کی وارداتوں میں 90% فیصد کنٹرول کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :