کراچی کے علاقے موئیدان میں قحط سے متاثر مزید 2افراد ہلاک،ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی ،انتظامیہ خاموش،

پانی ،ادویات اور خوراک کی قلت کے خلاف موئیدان سے کنڈ جھنگ تک مکینوں کا احتجاج ،کمشنر کراچی کے اعلانات عملی شکل اختیار نہ کرسکے

جمعہ 2 جنوری 2015 20:49

کراچی کے علاقے موئیدان میں قحط سے متاثر مزید 2افراد ہلاک،ہلاکتوں کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) کراچی کے علاقے موئیدان میں قحط سے متاثر مزید 2افراد ہلاک۔ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی ،انتظامیہ خاموش ۔پانی ،ادویات اور خوراک کی قلت کے خلاف موئیدان سے کنڈ جھنگ تک مکینوں کا احتجاج ،کمشنر کراچی کے اعلانات عملی شکل اختیار نہ کرسکے ۔سیاسی،سماجی تنظیموں اور این جی اوز کی خاموشی پر اہل علاقہ حیران ۔

ہنگامی اقدامات کرکے قحط سے متاثرین کی جان اور مال بچایا جائے: موئیدان کمیٹی بچاوٴ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر ضلع کے پسماندہ علاقے موئیدان کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کے باعث بھوک اور بیماری کے نتائج انسانوں کی اموات کی شکل میں سامنے آرہے ہیں ،پانی خوارک اور ادویات کی قلت کے باعث گوٹھ جان محمد احمدانی میں مزید ایک مرد دھنگانو ولد صالح محمد اور معصوم بچی حاصلی بنت میر خان چھٹو فوت ہوگئے ہیں،اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال 2014کے آخری ایام میں معصوم بچہ غلام محمد ولد کاپڑی اور سماجی رہنما غلام محمد کی زوجہ مائی سونی ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد موئیدان میں موت منڈلاتی نظر آتی ہے ،اس سلسلے میں موئیدان بچاوٴ ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں محمد عالم چھٹو ،عظیم چھٹو،غلام محمد چھٹو و دیگر نے جرنلسٹس ایسوسیشن ملیر کے دفتر میں رابطہ کرکے بتایا کہ کراچی شہری حکومت سمیت ملیر کے افسران نے موئیدان کو قحط زدہ علاقہ قرار دینے اور متاثرین کی مدد کا یقین دلایا تھا جس پر تاحال عمل نہیں ہوسکا ہے اب تو لوگ تھر کے علاقے کی طرح کنڈ جھنگ اور موئیدان میں انسان مر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کے کان تک جوں نہیں رینگتی ،اس وقت انسانی خوراک اور مویشیوں کا چارا ختم ہوگیا ہے، موئیدان کی پانچ ڈسپینسریز مکمل طور پر بند ہیں ایسی حالت میں علاقہ مکین کس کے پاس شکایت کریں انہوں نے سیاسی سماجی اور این جی اوز کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری امدادی کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :