فیصل آباد، پولیس نے اندھا قتل تین مہینوں بعد ٹریس کر لیا،خاوند کواغواء کے بعد قتل کروانیوالی بیوی نکلی

جمعہ 2 جنوری 2015 20:57

فیصل آباد، پولیس نے اندھا قتل تین مہینوں بعد ٹریس کر لیا،خاوند کواغواء ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) پولیس نے اندھا قتل تین مہینوں بعد ٹریس کر لیا،خاوند کواغواء کے بعد قتل کروانے والی قاتل بیوی نکلی۔ تفصیلات کے مطابق محمد ارشد نے پولیس کو بتلایا تھاکہ میرا بھائی محمد اسلم ولد سردارعلی کی شادی 10/11سال قبل فاطمہ بی بی کے ساتھ ہوئی تھی ۔ اس کے بھائی کی بیوی اوراسدعلی ولد محمد اشرف جس کا میرے بھائی کے گھر آنا کافی جانا تھا ۔

ان دونوں کے آپس میں تعلقات ٹھیک نہ تھے جس کی وجہ سے ا ن کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے مجھے شبہ ہے کہ میرے بھائی کو اسد علی وغیرہ نے اغواء کروایا ہے اور اسے قتل بھی کر دیا ہے۔ جس پر تھانہ نشاط آباد پولیس نے مقدمہ نمبر427جرم365 ت پ درج کر لیا ،سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے مقدمہ کا نوٹس لیتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایت کی، پولیس نے اسد علی کو شامل تفتیش کیا گیا تو نتیجہ بے سود رہا لیکن جب اسلم کی بیوی فاطمہ بی بی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اپنے شوہراسلم ولد سردار علی کواسد ولد محمد اشرف کے ساتھ مل اغواء کیا اور پھر زہر دے کر قتل کرنا تسلیم کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ نے بتایا کہ اسکا مقتول شوہر محمد اسلم شک کی بنا پر اسے ہمیشہ مارتا رہتا تھا جس پر تنگ آکر اس نے اپنے شوہر محمد اسلم کو اسد کے ساتھ مل کرزہر دے کر قتل کر دیا اوراس کی نعش چک نمبر 50بوڑیوال نہر میں پھینک دی، جس پر تھانہ نشاط آباد پولیس نے مقدمہ ہذامیں جرم302/201ت پ درج کر لیا۔ سی پی او فیصل آباد نے اندھے قتل کو ٹریس آؤٹ کرنے پر ایس ایچ اونشاط آباد او ر پولیس ٹیم کوشاباش او ر سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :