قومی قیادت کا 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل کا اعلان ،آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری

جمعہ 2 جنوری 2015 21:05

قومی قیادت کا 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل کا اعلان ،آل پارٹیز کانفرنس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء)ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا اور اس ضمن میں پارلیمانی قائدین کی طرف سے تیار کردہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران دو قراردادوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں قراردادوں میں ملک سے شدت پسندی ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم کی جانے والی فوجی عدالتوں کو آئینی تحفظ دینے کیلئے آئین میں ترمیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ان عدالتوں کا مقصد دہشتگردی کے مقدمیات کی تیز ترین سماعت اور جلد سے جلد فیصلوں پر عملدرآمد ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی قیات دہشتگردی کے ملک گیر نیٹ ورک کے تیز تر خاتمے پر متفق ہے اور ایکشن پلان کے تمام 20نکات پر عمل ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔