آسٹریلوی پیسر مچل جونسن کی سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ہفتہ 3 جنوری 2015 12:14

آسٹریلوی پیسر مچل جونسن کی سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3۔جنوری 2015ء )آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن کی سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہمیسٹرنگ انجری کا شکار جونسن نے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی ہے اور بورڈ ذرائع کے مطابق میچ سے قبل ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی انہیں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سکواڈ میں پیٹر سڈل اور مچل سٹارک کی موجودگی میں سلیکٹرز جونسن کو آرام دینے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں تاکہ انہیں ورلڈ کپ کے لیے ہشاش بشاش رکھا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل جونسن نے بھی اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ کپتان سٹیو سمتھ اور کوچ ڈیرن لیمن سے بات کریں گے کہ انہیں چھوٹے چھوٹے سپیل کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ ان کے جسم پر زیادہ دباؤ نہ پڑے ۔