ایئر ایشیا حادثہ طیارے کو حادثے کے دن پرواز کی اجازت نہیں تھی میڈیا رپورٹ

وزارت ٹرانسپورٹ نے اب سورابایا سے سنگاپور جانے والی ایئر ایشیا کی تمام پروازیں معطل کر دیں، حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ملبے کی تلاش پانی کے اندر شروع کر دی گئی

ہفتہ 3 جنوری 2015 12:33

ایئر ایشیا حادثہ طیارے کو حادثے کے دن پرواز کی اجازت نہیں تھی  میڈیا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیر ہ جاوا میں گر کر تباہ ہونے والے ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کے پاس حادثے والے دن پرواز کا لائسنس ہی نہیں تھا۔کیو زیڈ8501 نامی اس ایئربس اے 320 طیارے کو صرف ہفتے کے دیگر چار دنوں میں اس ہوائی راستے پر پرواز کرنے کی اجازت تھی۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اب سورابایا سے سنگاپور جانے والی ایئر ایشیا کی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر 162 افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر کی لاشیں تاحال سمندر میں ہی موجود ہیں حادثے کے پانچویں دن سمندر سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں جن کے بعد انڈونیشیائی حکام کے مطابق اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 30 ہوگئی حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ملبے کی تلاش اب خاص آلات آنے کے بعد پانی کے اندر شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :