پنجاب بھرمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کافیصلہ،

جعلساز فیکٹریوں اورکارخانوں کا قلع قمع اور ملزمان کو کیفردار تک پہنچایا جائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:44

پنجاب بھرمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کافیصلہ،

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیں کھانے پینے کی اشیاء میں جعلسازی کرنے والے ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کافیصلہ، اس سلسلے میں عوامی تعاون سے خفیہ معلومات حاصل کرکے جعلساز فیکڑیوں اورکارخانوں کا قلع قمع اور ملزمان کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا ۔

کے حکومت پنجاب کی ہدایت ڈی اسی اوز کی نگرانی میں شہر کو چھ سیکڑ میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر میں دودوچھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی جن میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں،ویٹرنری ڈاکٹروں،ٹی ایم اوز اور انتظامی افسران کو شامل کیا گیا ہے تاکہ جعلسازفیکڑیوں کیخلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے ۔ اس سلسلہ میں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی اونورالامین مینگل کی صدارت میں منعقدہ ہواجس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں محمود عالم جٹ،رانا تجمل حسین،رائے اعجاز حسین،سہیل نیاز طور،غضنفر ناطق کے علاوہ ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹروقار صادق،اسسٹنٹ کمشنرز شاہ رخ نیازی،رافیعہ حیدر،ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی،پبلک انالسٹ ڈاکٹرعبدالستار قریشی،فوڈ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فوڈکوالٹی کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر اسلم پرویز نے اجلاس کو ملاوٹ مافیا کیخلاف محکمہ صحت کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ڈی سی اونے اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کیخلاف اب تک کی محکمانہ کارروائی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹرز کی سخت سرزنش کی اور انہوں نے چھاپہ مار ٹیموں کو ہدایت کی کہ ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوٹ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے اور ہوٹلوں وشادی گھروں میں کھانوں کے معیار کی چیکنگ کے دوران ملاوٹ کے سنگین جرم میں ملوث ہوٹلوں وشادی گھروں کو سیل اورحفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کو اصلاح احوال کے نوٹسز جاری کریں۔اجلاس کے دوران سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ملاوٹ مافیا کی بیخ کنی کے لئے بعض تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :