ملتان میں سرچ آپریشن کے دوران بیس سے زائد افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا،

زیر حراست افراد کے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

ہفتہ 3 جنوری 2015 14:16

ملتان میں سرچ آپریشن کے دوران بیس سے زائد افغانی باشندوں کو حراست میں ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ملتان میں سرچ آپریشن کے دوران بیس سے زائد افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کیخلاف فارین ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا جائیگاملک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بیس سے زائد افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :