ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کی منظوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،

ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منسوخ کی جائے پراسیکیوٹر ایف آئی اے

ہفتہ 3 جنوری 2015 15:30

ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کی منظوری کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کی منظوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹرز چوہدری اظہر اور حسنین پیرزادہ نے اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی ۔درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ نے شہادتوں کو نظر انداز کر کے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کی۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز نے استدعا کی کہ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔انہوں نے ذکی الرحمن کے وکلاء کے حوالے سے کہا کہ مقدمے میں تاخیر کے ذمہ دار وکلائے صفائی ہیں واضح رہے کہ 18 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

کوثر عباس زیدی پر مشتمل انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے پر ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی دو روز قبل درخواست ضمانت دائر ہوئی تھی جس پر ایف آئی اے کے پروسیکوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ملزم کے وکیل رضوان عباسی کے مطابق ملزم کے خلاف ممبئی حملہ کیس میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے جس پر عدالت نے ضمانت منظور کی۔

متعلقہ عنوان :