اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے قبل دنیا ظلم و جہالت کا شکار تھی، چوہدری محمد ریاض مجاہد

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:31

اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دونوں جہانوں کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺکو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، آپ کی آمد سے قبل دنیا ظلم و جہالت کا شکار تھی۔آپ کی تشریف آوری سے پوری دنیا سے ظلم و جہالت کے بادل چھٹ گئے اور انسانیت کو شرف حاصل ہوا۔آقائے دوجہاں کی ذات پاک انسانیت کیلئے مشعل راہ ،مثالی نمونہ اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری محمد ریاض مجاہد نے ایک پریس ریلیز میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے کیا۔ریاض مجاہد نے کہا کہ پورا عالم انسان آقائے دوجہاں کی آمد پر خوشیاں منا رہا ہے ۔اس سلسلے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی نظام مصطفے کے نفاذ میں مضمر ہے ۔جب تک ہم اسوہء حسنہ رسول  سے بھٹکے رہیں گے اسلا م دشمن قوتیں ہم پر غالب رہیں گی۔اگر ہم نبی کریم  کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی کو ڈھالیں تو انشااللہ مسلمان دنیا پر دوبارہ غالب آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :