مدارس کی رجسٹریشن دیرینہ مطالبہ، کچھ لوگوں نےسانحہ پشاورکواستعمال کرنے کی کوشش کی: سراج الحق

ہفتہ 3 جنوری 2015 17:37

مدارس کی رجسٹریشن دیرینہ مطالبہ، کچھ لوگوں نےسانحہ پشاورکواستعمال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم اور دینی مدارس کے ذمہ داران پچھلے 15 سال سے رجسٹریشن کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر حکومت کو اس کا خیال نہیں آ یا اور اب اگر دینی مدارس کیخلاف کوئی کاروائی ہوتی ہے تو وہ قابل افسوس ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ تمام دینی مدارس اور دینی جماعتوں کی طرف سے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کی گئی اور واقعہ پر غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے مگر کچھ لوگ انہی مدارس کو شدت پسندی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد کچھ لوگوں نے اس واقعے کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی اور مدرسوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :