Live Updates

این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی پر تحریک انصاف پریشان ہو گئی: پرویز رشید

ہفتہ 3 جنوری 2015 17:47

این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی پر تحریک انصاف پریشان ہو گئی: پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصاف پریشانی کا شکار ہو گئی ہے تاہم ووٹوں کی اصل تعدادقوم کے سامنے آ نے پر اصل پوزیشن سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جن چار حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات چاہتے ہیں وہ چاروں حلقے اب کھل چکے ہیں اور این اے 122 جو ان کا اپنا حلقہ انتخاب بھی تھا وہاں تحقیقات میں تحریک انصاف کے الزامات بے بنیاد نکلے۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران عمران خان کے مخالف ایاز صادق کے ووٹ مزید بڑھ گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں 30ہزار ووٹ بوگس نکلے ہیں۔تاہم اس معاملے پر عدالتی فیصلہ سامنے آ نا ابھی باقی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات