مسلم لیگ ن کے ناراض لوگ رابطے میں ہیں، جلد متحدہ مسلم لیگ بنے گی: آل پاکستان مسلم لیگ

ہفتہ 3 جنوری 2015 18:36

مسلم لیگ ن کے ناراض لوگ رابطے میں ہیں، جلد متحدہ مسلم لیگ بنے گی: آل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں سمیت مسلم لیگ کے تمام دھڑے سابق صدر پرویز مشرف سے مکمل رابطے میں ہیں اور جلد ہی متحدہ مسلم لیگ تشکیل پا جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ق کے کئی اہم قائدین نے پرویز مشرف سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے پی ایم ایل اس تاریخی کام کو سرانجام دینے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :