سانگھڑ،حکومتی عدم توجہی کے سبب سینکڑوں دیہات سم کے پا نی میں ڈوب گئے ،

لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی ، روڈ راستے ،مکا نات اور فصلیں تباہ ،مال مویشوں میں اموات علاقے میں قحط کی صورت حال، علاقہ مکین اذیت اور پریشانی کا شکار ہو گئے

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:56

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) حکومتی عدم توجہی کے سبب سینکڑوں دیہات سم کے پا نی میں ڈوب گئے ، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ ہو گئی، روڈ راستے ،مکا نات اور فصلیں تباہ ،مال مویشوں میں اموات علاقے میں قحط کی صورت حال، علاقہ مکین اذیت اور پریشانی کا شکار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطا بق سانگھڑ شہر سے 30 کلو میڑ کی دوری پر گا ؤں واڈکی مقام پر سینکڑوں افراد نے کئی گھنٹوں چو نڈکو سانگھڑ روڈ کو بند کر کے انتظامیہ کی غفلت کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدو رفت مکمل طور پر بند رہی ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ چٹا ریوں ڈیم کی وجہ سے لاکھوں ایکڑزرعی اراضی تباہ ہو گئی اب سم کے پا نی نے آبا دیوں والے علاقے میں اپنی تباہ کاریا ں شروع کر دیں ہمارے راستے ،مکانات تباہ و برباد ہو رہے اپنے گھروں تک پہنچانا دشوار ہو گیا ہے بچے پا نی کے جو ہڑوں سے گزر کر مدرسوں اور سکولوں میں آتے ہیں تو طرح طرح کی بیما ریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ساٹھ سال سے اپنے آبا ؤ اجدا کے نام پر قا ئم گا ؤں میں رہا ئش پذیر ہیں مگر سم کے پا نی نے ہمیں ہجرت کر نے پر مجبور کر دیا ہے ہما رے گا ؤ ں کے چاروں اطراف میں سم کا پا نی دن بہ دن بڑ رہا ہے جس سے ہما رے راستے تباہ ہو گئے ہیں اس قبل ہمارازریعہ معاش کھیتی باڑی ختم ہو گئی ہے لاکھوں ایکڑ زرعی ارا ضی بنجر ہو گئیں ہیں دو وقت کا نوالہ بھی ہمیں نصیب نہیں ہو رہا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکو مت سے نو کریا ں ،امداد کے تھیلے ،نقدی و دیگر مرا عات نہیں ما نگ رہے صرف حکو مت اپنا کلیدی کر دار ادا کر کے علاقے میں سم نا لوں کی تعمیرات کا کام ہنگا می بنیا دوں پر شروع کرنے کا مطالبہکر رہے ہیں تا کہ ہم اپنی زمینوں اور اپنے گھروں کو بچا سکیں جس سے ہم اپنے بچوں کی کفا لت کر سکیں ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر آنے والے وقت میں حکو مت نے اس مسئلے کی جا نب توجہ نہ دی تو علاقے میں امن امان کا مسئلہ پیدا ہو جا ئے گا کیو نکہ زرائع آمدنی بند ہو نے کی وجہ سے لو گ غیر قا نو نی ذرائع استعمال کر یں گے جن میں چوری ڈاکے جیسی رسم جنم لے گی ۔

احتجاجی مقر رین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے پا س مسئلے کا حل بھی موجود ہے مگر حکو مت کی توجہ کی ضرو رت ہے ۔محمدایل ون سانگھڑ سم نا لے کو 57RDسے 42RDتک لا یا جا ئے جس کا فا صلہ صرف تین کلو میٹر بنتا ہے تو اس سم نا لے کے بنے کی وجہ سے سم کے پا نی سے پیدا ہو نے والے عذاب سے چھٹکا رہ مل سکتا ہے،احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہما رے جا ئز مسئلے کی جا نب تو جہ دی جا ئے اور ہنگا می بنیا دوں پر حل کیا جا ئے بصورت دیگر حکو متی ایوانو ں تک پر امن احتجاج کا دائرہ کار بڑھایاجا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :