سکھر، سزائے موت کے تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مل گئے

پیر 5 جنوری 2015 16:38

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) سزائے موت کے تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مل گئے۔ ذرائع کے مطابق تینوں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

مجرمان میں محمد شاہد حنیف ،محمدطلحہ اورمحمدخلیل شامل ہیں، ان مجرمان کو دہشت گردی اور قتل کے مقدمات میں موت کی سزا دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مجرمان کو 13جنوری کی صبح سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :