دہشتگردی قومی مسئلہ ہے ، اپنے اتحاد سے دہشتگردوں کو شکست دیں گے، نواز شریف

منگل 6 جنوری 2015 11:01

دہشتگردی قومی مسئلہ ہے ، اپنے اتحاد سے دہشتگردوں کو شکست دیں گے،  نواز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) اراکین پارلیمنٹ کے لیے ناشتے کی دعوت کے موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے جس کے خلاف ہم سب کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے جسے باہمی اتحاد سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اس اہم مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام لوگوں کے لیے امن و امان کی فراہمی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :