شادی کا زہریلا کھاناکھانے سے دولہااور خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق

منگل 6 جنوری 2015 11:07

شادی کا زہریلا کھاناکھانے سے دولہااور خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) میاں چنوں کے علاقے میں مہندی کا کھانا کھاکر سونیوالے دولہااور خواتین سمیت چھ افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 10سے زائدافراد کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میاں چنوں کے گاﺅں 51/15ایل میں شادی کی تقریبات جاری تھیں اور مہندی کی تقریب کا کھانا کھاکر اہل خانہ واپس آگئے اور صبح دولہے اور دوخواتین سمیت چھ افراد مردہ پائے گئے جبکہ 10سے 12افراد کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ابتدائی طورپر شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ زہریلے کھانے سے اموات ہوئیں ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچاہواکھانا تحویل میں لے کر شواہد محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کی نفری تعینات کردی ہے ۔