ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ میں مزید ترمیم کی مخالفت کر دی

منگل 6 جنوری 2015 11:24

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ میں مزید ترمیم کی مخالفت کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ میں مزید ترمیم کی مخالفت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر موقف اپنایا ہے کہ آرمی ایکٹ سے مذہب اور فرقے کا لفظ نکالا جائے تاکہ اس قانون کا مقصد پورا ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو بھیجا جانا چاہیئے لیکن کسی کو مذہب یا فرقے کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانا درست اقدام نہیں ہے۔