لیڈی ڈیانا ایک ’ریبل ہارٹ‘ تھیں‘پاپ سنگر میڈونا

منگل 6 جنوری 2015 11:44

لیڈی ڈیانا ایک ’ریبل ہارٹ‘ تھیں‘پاپ سنگر میڈونا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)پاپ سنگر میڈونا نے مارنٹن لوتھر کنگ، نیلسن منڈیلا اور دیگر افراد کی تصاویر اپنی سوشل میڈیا سائٹس پر لگانے کے عمل کا دفاع کیا ہے۔بونڈیج یا غلامی کی یہ تصاویر ان کے مداحوں نے بھیجی تھیں اور ان تصاویر میں چہروں پر ربن لپیٹے ہوئے تھے، بالکل اسی طرح جس طرح میڈونا کی نئی البم ’ریبل ہارٹ‘ (باغی دل) کے سرورق پر میڈونا کی تصویر کے گرد لپٹا ہوا ہے۔

لیکن فیس بک پر کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ ایسا کرنا ایک خراب ذوق کی نشاندہی کرتا ہے۔میڈونا نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں، میں اپنا مقابلہ کسی کے ساتھ بھی نہیں کر رہی۔میں ان لوگوں کے باغی دلوں کی تعریف کر رہی ہوں اور انھیں تسلیم کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

یہ نہ تو کوئی جرم ہے اور نہ ہی کوئی بے عزتی یا نسل پرستی۔ پوسٹ کیے جانے والے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’اگر وہ مجھے بھی ان لوگوں کی فہرست میں شامل کر لیتے ہیں توآپ کا شکریہ۔

میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ایک دن جو ان لوگوں نے کیا اس کا سواں حصہ بھی کر کے دکھا سکوں۔ان کے بیان کے بعد شہزاردی ڈیانا کی بھی ٹریٹ کی ہوئی تصویر ان کے سوشل میڈیا صفحات پر شائع کی گئی۔میڈونا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہاں شہزادی ڈیانا ایک ” ریبل ہارٹ تھیں۔ جو بھی آزادی کے لیے لڑتا ہے “ ریبل ہارٹ ہوتا ہے۔ان کی ویب سائٹ پر جان لینن، باب مارلے اور مارلن منرو کی تصاویر بھی ہیں۔یہ حالیہ تنازع گزشتہ ماہ ایک میگزین کے سرِ ورق پر میڈونا کی برہنہ چھاتی کے ساتھ شائع کی جانے والی ایک تصویر پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کی البم کے گانے بغیر اجازت آن لائن پر لیک کیے جانے کے بعد اس کے چھ ٹریک دسمبر میں ہی ریلیز کر دیے گئے تھے۔