پیار کے پرانے راہی کرینہ اور شاہ کپور پھر سے اکٹھے ہورہے ہیں

کرینہ کپور اور شاہد کپور نئی فلم ” اڑتا پنجاب“ میں ایک بار پھرجلوہ گر ہوں گے

منگل 6 جنوری 2015 11:45

پیار کے پرانے راہی کرینہ اور شاہ کپور پھر سے اکٹھے ہورہے ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) کرینہ کپور اور شاہد کپور ہدایت کار ابھیشک چوبے کی نئی فلم ” اڑتا پنجاب“ میں ایک بار پھرجلوہ گر ہوں گے - طویل عرصے بعد پھر سے پیار کے پرانے راہی ہونے جا رہے ہیں ایک فلم میں اکٹھے، یہ کوئی اور نہیں کرینا کپور اور شاہد کپور ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے تو دونوں کے دل پیار کی منزل کی طرف ساتھ ساتھ چل رہے تھے، محبت کی اس کہانی میں ٹوئسٹ آیا اور بے بو نے جیون ساتھی بنالیا سیف علی خان کو اور شاہد کپور اور کرینا کی محبت کی کہانی بکھر گئی۔

جس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے نگاہیوں بھی ملانے سے باز رہتے تھے۔ہدایتکار ابھشیک چوبے بنانے جارہے ہیں نئی فلم اڑتا پنجاب، جس میں پہلے عالیہ بھٹ کو ہیروئن بنانے کی خواہش تھی، عالیہ کی لاکھ کوششوں کے باوجود یہ کردار انہیں نہیں مل سکا، اور اب چنا گیا ہے کرینا کپور کو یعنی بہت عرصے بعد پھر سے پیار کے پرانے پنجھی پھر سے محبت کے ترانے گائیں گے ساتھ ساتھ۔

متعلقہ عنوان :