بالی ووڈ کے ہرمن مولا اے آر رحمان 48 برس کے ہوگئے

منگل 6 جنوری 2015 11:59

بالی ووڈ کے ہرمن مولا اے آر رحمان 48 برس کے ہوگئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)نام تو ہے اللہ رکھا رحمان، شہرت پائی اے آر رحمان سے سر اور تال کا سنگم ایسا جوڑا کہ ہر گانے میں زندگی جیسے جھومنے لگتی ہے۔ بالی وڈ کے ہر فن مولا موسیقار48برس کے ہو گئے۔اے آر رحمان نے چھوٹی سی آشا کے ساتھ ہندی فلموں کے لیے موسیقی دینے کا سوچا اور پھر ان کے سروں نے لگانا شروع کردی آگ۔

(جاری ہے)

ہر گیت سن کر لگا جیسے رحمان اس کو ٹوٹ کر تخلیق کرتے ہیں۔

جیسے یہ ان کی دل کی پکار ہو۔رحمان نے پاپ ہی نہیں ہلکے پھلکے رومانوی گانوں سے بھی جل ترنگ بجادیے ہر طرف اے آر رحمان کے گانے سن کر خاموشیاں بھی گنگنانے لگتی ہیں۔ ہالی وڈ مووی سلم ڈاگ ملینئیم میں ایسی مدھر دھنیں چھیڑیں کہ لے آڑے آسکر۔ اے آر رحمان کے سروں میں دلوں میں کھینچی دیوار کو گرانے کی بات ہر کسیش کو نیا احساس دیتی ہے۔