ویلنگٹن ٹیسٹ ،ولیمسن اور واٹلنگ نے سری لنکا کا ٹیسٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کر ڈالا

منگل 6 جنوری 2015 12:25

ویلنگٹن ٹیسٹ ،ولیمسن اور واٹلنگ نے سری لنکا کا ٹیسٹ جیتنے کا خواب چکنا ..

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔جنوری 2015ء ) کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ کے مابین چھٹی وکٹ کی شراکت میں ریکار ڈ پارٹنر شپ نے سری لنکا کی سیریز برابر کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

(جاری ہے)

بیسن ریورز ، ویلنگٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 253رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر شرو ع کی تو سری لنکا بقیہ کیوی بلے بازوں کو جلد از جلد پوویلین واپس بھیجنے کی امید لیکر میدان میں اترا تاہم کپتان ولیمسن اور وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ نے انکی ایک نہ چلنے دیتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 365رنز کی شراکت کرتے ہوئے سری لنکا نے ٹیسٹ میچ اپنے نام کرنیکی آخری امید بھی چھین لی ۔

نیوزی لینڈ نے 524رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کرنیکا اعلان کیا ۔ کین ولیمسن 242اور واٹلنگ 142رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے پرادیپ نے 3کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ 390رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد کارونارتنے 17رنز بنا کر مارک کریک کا شکار بنے ۔ سری لنکا نے دن ختم ہونے تک 1وکٹ کے نقصان پر 45رنز بنا لیے تھے ۔ سلوا 20اور پرساد 1رنز بنا کر کریز پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :