یونس خان کی شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ کے فیصلے کی تعریف --- میں فٹ رہا تو پچاس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں ‘ یونس خان

منگل 6 جنوری 2015 12:27

یونس خان کی شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ کے فیصلے کی تعریف --- میں فٹ رہا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فٹ رہا تو پچاس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتا ہوں۔اپنے آپ سے بات کرتا ہوں اگر میں فٹ رہا اور فارم میں ہوا تو پچاس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں اگر بور ہوا تو کرکٹ چھوڑ بھی سکتا ہوں تاہم ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر اپنے آپ کو موٹیویٹ کرتے اور کرکٹ کو انجوائے کرتے رہے۔اگر میں اپنے آپ کو موٹی ویٹ کرتا رہا اور اپنی ٹیم پر بوجھ نہ بنا تو ورلڈ کپ کے بعد بھی ایکشن میں دکھائی دوں گا۔یونس خان نے کہا کہ مصباح جیسے دکھائی دیتے ہیں ویسے ہیں نہیں یہ ان کا انداز ہے تاہم وہ ٹیم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں انہیں کامیاب کپتان سمجھتا ہوں۔

یونس خان نے کہا کہ اس وقت شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھائے۔میں ورلڈ کپ میں وہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو جاوید میاں داد، عمران خان اور انضمام الحق نے1992کے ورلڈ کپ میں ادا کیا تھا۔پاکستان اس بار بھارت کو بھی شکست دے گا اور ورلڈ کپ میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔ایڈیلیڈ اوول پر پاکستان بھارت کو ہراکر نئی تاریخ رقم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :