پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں جو بھارت کے ہرحملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے‘ اداکارہ لیلیٰ
منگل 6 جنوری 2015 12:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) فلم ، ٹی وی اورتھیٹر کی مایہ ناز اداکارہ لیلیٰ نے پاکستانی سرحدوں پر گزشتہ چند روز سے مسلسل بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر مسلمان ممالک کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ، سب کو اپنے دفاع کیلئے متحد ہونا ہو گا۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ مکار دشمن بھارت ہمیشہ رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں پر حملہ کرتا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ بزدل دشمن سامنے آکر اس عظیم قوم کا کبھی مقابلہ نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں پر فائرنگ اورگولہ باری عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں جو بھارت کے ہرحملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔بھارتی جارحیت پر مسلمان ممالک کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،تمام مسلم ممالک کو اس ظلم پر احتجاج کرنا چاہیے اور متحد ہو کرسازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.