مشرقی انڈیا میں چوہے مار زہر سے بھرے بسکٹ چھین کر کھانے والے 14 بندر ہلاک ‘ دو ہسپتال منتقل

منگل 6 جنوری 2015 12:50

مشرقی انڈیا میں چوہے مار زہر سے بھرے بسکٹ چھین کر کھانے والے 14 بندر ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) مشرقی انڈیا میں چوہے مار زہر سے بھرے بسکٹ چھین کر کھانے والے 14 بندر ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سولہ بندروں پر مشتمل ٹولے نے ایک مقامی خوانچہ فروش سے اس وقت بسکٹ چھین لیے جب وہ انہیں بازار میں فروخت کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے رینجر شمائل مکھرجی نے بتایا کہ ' بسکٹ کھانے کے فوراً بعد 14 بندر موقع پر ہلا ک ہو گئے جبکہ دو کو جانوروں کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مکھرجی نے بتایا کہ بندروں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا جبکہ پولیس نے اموات کے بعد فرار ہونے والے خوانچہ فروش کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :