خیرپور کی عدالت سے 3 ملزمان فرار‘ ضمانتیں ضبط کرنے کا حکم

منگل 6 جنوری 2015 13:21

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) خیرپور کی عدالت سے 3 ملزمان فرار‘ ضمانتیں ضبط کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نوید حسین کولاچی کی عدالت سے احمد پور تھانے کے منشیات کے مقدمے کا ملزم ہدایت اللہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھرڈ سول جج علی بخش بھٹو کی عدالت سے سوراہ تھانے کے مقدمہ قتل کے ملزمان بھائی خان اور قائم علی خان فرار ہوگئے جس کے بعد مذکورہ عدالتوں نے ان کی ضمانتیں ضبط کرکے جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔