سکھر،حضور نبی اکرم کے موئے مبارک کی زیارت

منگل 6 جنوری 2015 13:24

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سکھر کے سماجی رہنما بہار الدین شیخ کی رہائش گاہ تمباکو بازار سکھر میں بارہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے عاشقان رسول کیلئے آقا دو جہاں حضور نبی اکرم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی زیارت کیلئے سکھر سمیت اسکے گرد نواح کے علاقوں سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور زیارت سے فیضیاب ہوئے، موئے مبارک کی زیارت کے موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی سمیت امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی ۔