نیشنل بنک آف پاکستان (برانچ ) ٹی ایم اے کوئنس روڈ پر منتقل

منگل 6 جنوری 2015 13:25

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) نیشنل بنک آف پاکستان (برانچ ) ٹی ایم اے کوئنس روڈ پر منتقل ہو گئی ، برانچ کا افتتاح نیشنل بنک سکھر کے مینجر آپریشن امداد میرانی نے کیا ، قرآن خوانی و خصوصی دعا کرائی گئی ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن میں قائم نیشنل بنک (برانچ ) کو کوئنس روڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے برانچ کا افتتاح نیشنل بنک سکھر ریجن کے آپریشن مینجر امداد میرانی و دیگر افسران نے کیا اس موقع پربرانچ کیمینجر علی مردان کیریو سمیت برانچ کے اسٹاف سمیت معززین شہری بھی موجود تھے قبل ازیں برانچ افتتاح قرآن خوانی و خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :