وکلاء برادری اپنے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد شروع کریں،منظور حسین بلوچ

منگل 6 جنوری 2015 13:25

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) دی لاء پروٹیکٹرس لاء ایسوسی ایٹ ڈسٹرکٹ خیرپور کے رکن نامور وکیل منظور حسین بلوچ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری جب تک نظریاتی و دیگر انفرادی مفادات تو ترک نہیں کرتی وکلاء برادری مسائل سے دوچار رہے گی وکلاء برادری اپنے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد شروع کریں اور ایسی قیادت کا چناؤ عمل میں لائیں جو وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ان کی آواز بالا ایوانوں تک پہنچا سکیں جب تک ہم آپس میں اتحاد و منظم طریقہ سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد نہیں کرینگے جب تک ہمارے حقوق فراہم نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں امیدوار برائے صدر منظور حسین انصاری ، آفتاب حسین شر ، سید جعفر علی شاہ سمیت دیگر امیدوار کو کامیاب بنائیں تاکہ خیرپور کے وکلاء برادری کے تحفظ اور ان کے حقوق کی حاصلات کیلئے کوشش کی جا سکے ۔