سکھر، باثر وڈیرے نے شادی شدہ عورت کی زبردستی اپنے بھتیجے کیساتھ شادی کرا دی ، ورثاء تحفظ اور بازیابی کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے

منگل 6 جنوری 2015 13:25

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) باثر وڈیرے نے شادی شدہ عورت کی زبردستی اپنے بھتیجے کیساتھ شادی کرا دی ، ورثاء تحفظ اور بازیابی کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے ، بالا حکام مسمات رانی کو بازیاب کرائے ، ورثاء کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صالح پٹ کے قریبی گاؤں پنجل منگریوکے علاقہ مکین منگریو برادری سے تعلق رکھنے والے محمد صالح منگریو، صوبو منگریو، وریل منگریو، مٹھل منگریو نے ہائی کورٹ کے احاطے میں علاقے کے بااثر وڈیرے کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے وڈیرے نے محمد مٹھل کی بیوی مسمات رانی کو اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا اور اسکی زبردستی شادی اپنے بھتیجے کیساتھ کرا دی جو غیر شریعی ہے ہمارے احتجاج پر ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس بااثر ہونے کی بنا پر اس کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کر رہی ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے بااثر وڈیرے کی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور اس کے چنگل سے مسمات رانی کو آزاد کراتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے